Saturday, 1 December 2012

Riaz Khan Hazarvi

اجمل قصاب کوپھانسی دےدی گئی مگرھمارا میڈیااس پرخاموش رھا ،ممبئی حملہ زرداری حکومت کےلامتناہی ھنی مونی سلسلوں کےدوران پیش آیا،یہ ایک ایسا وقت تھا جب بلوچستان میں تیس کےقریب بھارتی اوراسرائیلی دھشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی اور اُنہیں میڈیاکے سامنےپیش کرنےکی شَنید
بھی تھی مگرامریکی انتظامیہ کی ھدایت کےتحت اُس کےلئےمٹی پاؤفارمولا استعمال کیاگیا جبکہ امریکی،اسرائیلی اور بھارتی سازش ممبئ حملہ کی صُورت میں نمودار ھُوئی اورپہلےسےگرفتارشُدہ نوجوان اجمل قصاب کو دھشت گرد کے رُوپ میں پیش کردیاگیا،گوکہ بعد میں اُنہوں نےدعویٰ بھی کیا کہ اجمل قصاب پاکستانی شہریت کاحامل تھا،اگریہی بات تھی تو
1: مُشترکہ انویسٹی گیٹرز ایگریمنٹ کےتحت پاکستانی انویسٹی گیٹرز کی درخواست کے باوجود اجمل قصاب تک رسائی کی سہولت فراھم کرنے کےسلسلےمیں ٹال مٹول سے کام کیوں لیاگیا؟
2:زرداری کی ھنی مونی حکومت نے پاکستان کے وزیرخارجہ کوفوراً واپس
طلب کیوں نہیں کیا؟
3: اجمل قصاب سمیت 309افرادپھانسی کےمُنتظرتھے جبکہ اجمل قصاب کاتین سو نواں نمبر تھا مگر اُسےعجلت میں پھانسی کیوں دی گئ
4: اجمل قصاب پرپاکستانی ھونےکی چھاپ لگ چُکی تھی مگرپاکستان کی حکومت نےاپنےشہری کی رھائی کے لئے کسی قسم کی اپیل کیوں نہیں کی؟
5:پاکستان میں امریکی،اسرائیلی اوربھارتی جاسوسوں کو گرفتارکرنےکےباوجود کس کے حُکم پررہا کیاگیا؟
6: امرجیت اور سرجیت سنگھ کے ھاتھوں بے شمار پاکستانی قتل ھُوئے مگر اُنہیں پھانسی دینےکے بجائے کیوں رھا کیاگیا؟
7:اب ایک اورسربجیت سنگھ پھانسی کا منتظر ھے مگر بھارتی حکومت نے جب اس کی رھائی کامطالبہ کیاتوجواباً پاکستان کی موجودہ حکومت نے اس کی رہائی کے بدلے میں اجمل قصاب کی رھائی کامطالبہ کیوں نہیں کیا؟
8: انصار برنی بھارتی جاسوسوں کی رھائی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ جاسوسی کےالزام میں گرفتارکئےگئےپاکستانیوں کی رھائی کے لئے کوشش کرنے سے کیوں کتراتے ھیں؟
9: زرداری صاحب کیاواقعی سربجیت سنگھ یاسُرجیت سنگھ کی رہائی کاحُکم صادر کرنے والے ھیں
10: سمجھوتا ایکس پریس میں 170 پاکستانیوں کو قتل کیاگیا مگر زرداری حکومت نے اُس بھارتی کرنل کی پاکستان حوالگی کامطالبہ کیوں نہیں کیا جس نے بےگُناہ پاکستانیوں کوزندہ جلادیاتھا۔
ریاض خان ہزاروی

No comments:

Post a Comment