5 سال کا معائدہ
فرض
کریں آپ نے اپنا مکان کرایہ پر دے دیا اور دو سال کا معائدہ کر لیا، کرایہ دار
مکان میں شفٹ ہو گیا کچھ دن بعد آپ کو پتہ چلا کہ اس نے دیوار توڑ کر ایک اور
دروازہ لگا لیا، چھت پر اس نے کبوتروں کے لیے بہت بڑا پنجرا بنوا لیا، ڈرائینگ روم
اس کے استعمال میں نہیں تھا اُس کو آگے کسی اور کو کرایہ پہ دے دیا۔ اب آپ اس سے
مطالبہ کرتے ہیں کہ بھئی میرا مکان خالی کر دیں کیونکہ اُس نے مکان کا ناش کر دیا
ہے۔ اور بہت ہی معصومیت سے کہتا ہے کہ میں نے دو سال کا معائدہ کیا ہوا ہے لہذا
مجھے دو سال پورے کرنے دیے جائیں۔
ہم(عوام
)نے ووٹ دیے ن لیگ برسرِ اقتدار آ گئی کیوں کہ پی پی پی کی کرپشن نے ملک تباہ کر
کے رکھ دیا۔ ن لیگ کو اسی لیے ووٹ دیا کہ پچھلی دفعہ ان کو مدت پوری نہ کرنے دی
گئی اور بوٹ لاء نے ان کو جدہ بھیج دیا تھا اب
شائد یہ کچھ ڈلیور کر پائیں لیکن میاں صاحبان نے ہم (عوام) کو لونڈی سمجھا فراعین
کی طرح اپنے اہراموں کی تعمیر میں جت گئے اور ہم غلاموں کو تعمیر پر لگا دیا اور یہ بھی
حکم نہیں کہ سر اٹھا کر اپنا فرعون ہی دیکھ لیں(مزیدتفصیل کے لیئے آپ انگریزی فلم 10000BC دیکھ لیں)۔ اب جب ہم میں سے ایک سر پھرا(عمران خان) اٹھا اور اس نے کہا ہمیں حساب دو تو یہ کہتے ہیں
ہمیں 5 سال پورے کرنے دیے جا ئیں ہم مینڈیٹ لے کے آئے ہیں ۔ یہ بات تو پی پی پی بھی کرتی
کرتی چلی گئی اس وقت تو ان شیروں کے بیانات کچھ اور تھے۔ اب یہ پی پی پی والا دور
دہرا رہے ہیں اور وہی عوام جس نے(شائد نہ جانتے ہوئے کہ ان کے ساتھ کیا ہو گا) میاں صاحب کووزیر اعظم بنایا ، عہدہ
واپس مانگ رہی تو میاں صاحب اس کرایہ دار کی طرح کہتے ہیں کہ ہمارا تو 5 سال کا
معائدہ ہوا ہوا ہے۔
Moeen Wattoo
03335401122
Nice 1
ReplyDelete